ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پروفیسر شباہت حسین نے سنگا پور میں منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی

پروفیسر شباہت حسین نے سنگا پور میں منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی

Tue, 04 Jul 2017 21:10:22  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس شعبہ میں پروفیسر شباہت حسین نے انڈین لائبریری ایسو سی ایشن کے صدر کی حیثیت سے سنگا پور میں منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کاانعقاد انٹر نیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسو سی ایشنس اینڈ انسٹیٹیوشنس(آئی ایف ایل اے) کے زیرِاہتمام عمل میں آیاجس کا ہیڈ کوارٹر نیدر لینڈ کے ہیگ شہر میں واقع ہے۔
کانفرنس میں آئی ایف ایل اے کے صدر ڈونا شیڈر اور جنرل سکریٹری گیرالڈ لٹنر نے گلوبل وژن لانچ کیا تاکہ ہمیشہ بڑھنے والی عالمگیریت کے سبب لائبریری کے میدان میں پیدا ہونے والے چیلنجز کو حل کیا جاسکے جس سے لائبریری کے موجودہ مقاصد کی تکمیل ہوسکے۔کانفرنس کے دوران پروفیسر شباہت حسین نے آئی ایف ایل اے کے عالمی نظریات کی تکمیل کے لئے لائبریریوں کو درپیش چیلنجیز پر اپنا پرزنٹیشن دیا۔ ایک مزید پہل میں آئی ایف ایل اے ساری دنیا میں موجود کتب خانوں کا عالمی نقشہ تیار کرنے کے لئے ایک عالمی سطح کا سروے کرانے جا رہی ہے۔
 


Share: